مسٹر و جونیئر کے پی اور پشاور کے مقابلوں کا انعقاد

مسٹر و جونیئر کے پی اور پشاور کے مقابلوں کا انعقاد
پشاور: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی اور کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی تن سازی مقابلوں کا انعقاد پشاور کے نشترہال میں ہوا جس میں ڈی آئی خان’ ملاکنڈ’ مردان’ نوشہرہ اور پشاور کے تن سازوں نے شرک کی اس موقع Mr Junior KPK bodybuilder 2023پر اسامہ شوکت مہمان خصوصی تھے’ ان مقابلوں کی صدارت صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم نے کی ان کے ہمراہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے سیکرٹری طارق پرویزسمیت صوبہ بھر سے ممتاز تن سازوں اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ صوبائی مقابلوں میں مسٹر کے پی کا اعزاز وحید خان نے حاصل کیا جبکہ جونیئر مسٹر کے پی کا اعزاز شنوان شالم کے نام رہا’دونوں تن سازوں کا تعلق پشاور سے ہے’مسٹر پشاور کا ٹائٹل امداد خان جبکہ جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازکامل حسیب نے حاصل کیا ان مقابلوں کی ججنگ کے فرائض انٹرنیشنل جج طارق پرویز’ نیشنل جج شیراز محمد اور مسٹر پاکستان گولڈ میڈلسٹ و نیشنل چیمپئن کشور علی نے سرانجام دئیے’ان کے ہمراہ زرتان خان ‘محمد عثمان ‘سجاد خان’محمد صدیف’ اجمل خان ‘کشور علی ‘یاسین خان’عطاء اللہ ‘محمد سلمان’ سلمان شنواری’محسن خان’ محمد یاسین ‘عابد علی سیکرٹری مردان’ سعید اقبال سیکرٹری سوات’ سفیر احمد سیکرٹری ہزارہ اور محمد جمال قریشی سیکرٹری نوشہرہ تھے ان مقابلوں میں مسٹر پاکستان 2023 گران باچا نے خصوصی پوزنگ بھی کی اور حاضرین سے داد وصول کی’آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے’ صدر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سہیل بن قیوم نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن 1958 سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے الحاق شدہ ہے جبکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا 1952 سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے الحاق ہے’آئی ایف بی بی کا تعلق او سی اے سے ہے ‘ہماری ایسوسی ایشن کے پی اولمپک اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیساتھ الحاق شدہ ہے’کئی بہترین پلیئرز کو مختلف محکموں میں ملازمتیں دلوائی ہیں اور اس کیساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی بہترین پوزیشنیں حاصل کی ہیں انہوں نے کہا کہ باقی تن سازی کی کوئی الحاق شدہ تنظیم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تن سازی کے فروغ و ترقی کا مشن جاری رہے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket