ضلعی انتظامیہ آج سے پشاور میں ڈینگی کے خلاف مختلف اقدامات کا آغاز کررہی ہے۔ جس میں تمام سرکاری ادارے، علماء کرام، تاجران اور عوام حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے پشاور میں بارشوں کا امکان ہے اور اس موسم میں ڈینگی کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔
ہفتہِ ڈینگی کے دوران مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام میں ڈینگی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے اور ان میں ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی اور علماء کرام مساجد میں نمازوں کے بعد اور خصوصاََ جمعتہ المبارک خطبات میں عوام کو آگاہی دیں گے۔
پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے کنٹرول روم فعال ہے اور عوام اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919225470 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔