شمالی وزیرستان: بین المدارس فٹ سال چیمپئین شپ، رجسٹریشن 5 اپریل سے

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں اپنی نوعیت کی منفرد فٹ سال چیمپئین شپ 2023 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 اپریل سے ہو رہا ہے. منتظمین کی جانب سے خواہشمند افراد کے لیے فٹ سال چیمپئین شپ کے حوالے سے تفصیلات مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کر دی گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان کے مدارس کے مابین فٹ سال چیمپئین شپ 2023 کے لیے ٹیموں کی رجسٹریشن اپریل 5، 2023 سے لے کر اپریل 27، 2023 تک جاری رہیں گے. جبکہ اس کے بعد کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگا جو اپریل 28، 2023 سے شروع ہو کر مئی 2، 2023 تک جاری رہیں گے. جاری کردہ شیڈول کے مطابق مقابلے کا باقاعدہ انعقاد مئی 3، 2023 سے ہوگا جو مئی 6، 2023 کو اختتام پذیر ہوں گے.

واضح رہے، کہ فٹ سال چیمپئین شپ میں صرف مدارس کے وہ طالب علم حصہ لے سکتے ہیں جن کی عمر 25 سال ہو یا اس سے کم ہو جبکہ ہر مدرسے سے صرف ایک ٹیم چیمپئین شپ میں حصہ لے سکتا ہے.

شمالی وزیرستان کے مدارس کے مابین فٹ سال چیمپئین شپ 2023 میں فاتح ٹیم اور دیگر حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات بھی رکھے گئے ہیں. جن میں نقد رقم و ٹرافی اور موٹر سائیکل، سمارٹ فون سمیت دیگر انعامات شامل ہیں.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket