گورنر ہاؤس پشاور میں نوتعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔
جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکےعہدے کاحلف لیا۔
گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہداریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، نگران صوبائی وزراء نے شرکت کی۔