پشاور یونیورسٹی اساتذہ,دیگر ملازمین کا احتجاج دوسرے مہینے میں داخل

پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ تنظیم اور دیگر ملازمین کا احتجاج دوسرے مہینے میں داخل ہو گیا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ سے اساتذہ سمیت دیگر ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ یاد رہے کہ  یونیورسٹی ملازمین نے سیکیورٹی سپروائزر قتل کے بعد احتجاج شروع کیا تھا۔

احتجاج کرنے والے ملازمین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اساتذہ کا وائس چانسلر ہٹانے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا فیصلہ۔ انکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ محفوظ نہیں ہیں۔ 

دوسری طرف وائس چانسلر کا آج سے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ۔ 

جبکہ خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی اساتذہ احتجاج کے باعث گزشتہ 1 ماہ سے بند ہے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نوٹس لے۔

 دوسری طرف جامعہ پشاور کلاسز بائیکاٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں  سماعت جاری ہے۔ جامعہ پشاور میں اساتذہ احتجاج کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی درخواست پر سماعت ہورہی ہے۔

عدالت نے وی سی جامعہ پشاوری پیوٹا اتھارٹی اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ آئندہ سماعت 13 اپریل تک ملتوی ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket