پشاور: سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی ذیلی کمیٹی کی پشاور آمد۔
ذیلی کمیٹی کی کنوینئر سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ممبر کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کو ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذیلی کمیٹی نے منصوبوں کی مانیٹرنگ مزید موثر انداز میں کرنے اور ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔
ذیلی کمیٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے، خصوصاً نئے ضم ہونے والے اضلاع کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز لینے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اجلاس میں ذیلی کمیٹی کو ای -ٹینڈرنگ، پروکیورمنٹ اور جی آئی ایس سسٹم پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔