وفاقی حکومت نے عید الفطر 2023 کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔
عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔ چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔