Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

جامعہ پشاور میں اساتذہ نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پشاور: جامعہ پشاور میں اساتذہ نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ سیکرٹری اعلٰی تعلیم انیلا محفوظ درانی کی ثالثی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

سیکرٹری اعلٰی تعلیم انیلا محفوظ درانی پشاور یونیورسٹی اساتذہ کے احتجاج کی کال واپس لینےکوخوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (PUTA) اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAC) کے ساتھ ان کے مطالبات کے حوالے سے مذاکرات اور ہڑتال ختم کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔کمیٹی میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن انیلہ محفوظ درانی، منظور احمد خان سیکرٹری ایڈمنسٹریشن، ریاض خان محسود سابق کمشنر پشاور اور ضلعی انتظامیہ پشاور کا ایک نمائندہ شامل تھا۔
کمیٹی کامینڈیٹ جامعہ پشاور میں ہڑتال پرجانے والے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرکے مذاکرات کرواکر ہڑتال کی کال واپس لینا تھا۔ کمیٹی نے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات منعقد کئے۔ ان مذاکرات میں کامیابی حاصل ہوئی اور دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی۔
اس کے بعد، کمیٹی اور JAC/PUTA کے ارکان نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات دونوں فریقین کی جانب سے چارٹر آف دیمانڈز کی شکل میں گورنر کو پیش کیا جس میں دونوں اطراف کے مسائل اور ان کے حل پر مبنی سفارشات مرتب تھیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket