Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

پشاور:چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے واک کا انعقاد

پشاور:چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی زیر قیادت اندرون شہر میں خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا.

اس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر ، ایس پی سٹی عبدالسلام خالد ، ایس ڈی پی او فقیر آباد سید طلال احمد شاہ ، ایس ڈی پی او گلبہار شکیل خان اور دیگر پولیس افسران کیساتھ ساتھ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان اور تاجر برادری بھی موجود تھی

واک کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے نقصانات کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کرنا تھا.

بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے چمبر میں تاجر برادری کیساتھ ملاقات بھی کی.

ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے تاجر برادری کو سٹریٹ کرائمز کے خلاف اپنائی گئی مؤثر حکمت عملی کے تحت کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ آنے والی چاند رات کے موقع پر شہری خوشیاں منائیں مگر اس قبیح اور مکروہ فعل ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کی عید جیل میں ہوگی.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket