عیدالفطر پر86 ہزار سے زائد سیاحوں نےخیبرپختونخوا کا رخ کیا۔
محمکہ سیاحت و ثقافت کے مطابق سیاحوں نے کثیر تعداد میں صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر86 ہزار سے زائد سیاح آئے۔
خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور کائیٹ پراجیکٹ کی سیاحوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی کمراٹ میں ایک ہزار281، مالم جبہ 17ہزار 238، گلیات25ہزار268سیاح سیروتفریح کیلئے گئے۔
ناران کاغان37ہزار885، کالاش، گرم چشمہ4ہزار549 اور مستوج میں 155 سیاحوں نے رخ کیا۔
ٹورازم پولیس کے کانسٹیبلان بھی عیدالفطر پرمختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے۔