شمالی وزیرستان: طالبات کا امتحانی ہال دوبارہ میر علی منتقل کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب ریحان گل خٹک کے کوششوں سے میر علی حیدر خیل کا بچیوں کا امتحانی ہال جو بکا خیل تبدیل کیا گیا تھا, اب دوبارہ میر علی منتقل کردیا گیا ہے۔

نئے اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائ سکول خان میر کوٹ حیدر خیل میں موجود امتحان ہال جو بکا خیل تبدیل کیا گیا تھا, اس ہال کو گورنمنٹ گرلز مڈل سکول امل خان کوٹ عیسوڑی تبدیل کیا گیا ہے۔

لہذہ جن بچیوں نے خان میر کوٹ ہائ سکول حیدر خیل میں امتحان دینا تھا وہ اب عیسوڑی میں کل سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول امل خان کوٹ جا کر امتحان دے سکتی ہیں۔

عوام و مشران نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب ریحان گل خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر میر علی سب ڈویژن ڈاکٹر صادق علی کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket