پشاور: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات آج ہورہے ہیں۔پولنگ کا عمل جاری ہے
صدارت کے لئے تین امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
جنرل سیکرٹری کے لئے 3 ،نائب صدارت کےلیے 2امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ جائنٹ سیکرٹری کےلیے 3،فنانس سیکرٹری کےلیے 2 امیدوار میدان میں ہیں۔
رحمان اللہ ، طارق آفریدی اور محمد طائف خان صدارتی امیدوار ہیں۔ رحمان اللہ کو ملگری وکیلان اور طارق آفریدی کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حمایت حاصل
محمد طائف خان انصاف لائرز فورم کے صدارتی امیدوار ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے لئے تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع۔ لاجبر خان ، بابر خان یوسفزئی اور شاہ فیصل اتمانخیل سیکرٹری جنرل کے امیدوار ہیں۔
نائب صدارت کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ملگری وکیلان کے درمیان مقابلہ جس میں اختر الیاس الائنس اور سوار خان ملگری وکیلان کے نائب صدارت کے امیدوار جبکہ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے الائنس کی جانب سے نورولی خان ، ذولفقار خان اور عمران کے درمیان مقابلہ ہے۔
فنانس سیکرٹری کے عہدے پر ملگری وکیلان کی ندا خان اور الائنس واحد خان خلیل کے درمیان مقبالہ جبکہ لائبریری سیکرٹری فواد افضل خان صافی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
پریس سیکرٹری کے عہدے پر ملگری وکیلان کے فدا محمد خان بھی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔