کلین اینڈ گرین پشاور مہم۔ پشاور بھر میں دیواروں پر نقش و نگار بنا کر خوبصورت بنایا جا رہا ہے

پشاور: صوبائی دارلحکومت میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم زور و شور سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں سیکاس یونیورسٹی یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وال گرافٹی کا انعقاد کیا گیا اور پشاور بھر میں دیواروں پر نقش و نگار بنا کر ان کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم کلین اینڈ گرین مہم کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اس میں خیبر پختونخوا کے کلچر، تاریخ، تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے پینٹر کو پورے پاکستان سے دعوت دی گئی کہ وہ آ کر پشاور کی دیواروں کو خوبصورت بنائیں اور آپنے فن کا مظاہرہ کریں اور خیبر پختونخوا اور خصوصا پشاور کی تاریخ کو اجاگر کریں۔ اس حوالے سے خیبرٹیچنگ ہسپتال کی دیواروں سے پینٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ پشاور کو پھولوں کا شہر بنایا جا رہا ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مختلف علاقوں میں دیواروں پر نقش و نگار بنائے جا رہے ہیں اور اس مہم میں طلباء وطالبات اور لوکل کمیونٹی کو بھی شریک کیا گیا ہے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اور پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket