وانا: جنوبی وزیرستان میں یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا گیا۔
یوم تکریم میں قبائلی عمائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور دوسرے شہدائے پر فخر کرتے ہیں۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ قبائل ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔وطن کی دفاع کےلئے پاک فوج سمیت قبائل نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ 9 اور 10 مئی کے شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے۔ قبائلی عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے دفاع کے لئے جانیں قربان کردی ہیں۔