شمالی وزیرستان : حال ہی میں مکمل ہونے والے بانڈا پُل کا افتتاح کردیا گیا ۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی جی او سی سیون ڈویژن تھے۔ تقریب میں اعلیٰ سول ، ملٹری ، ملک ، مشران ، میڈیا نمائندوں، اساتذہ ، طلباءاور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جی او سی 7 ڈویژن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص اُتمانزئی کی اجتماعی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جو 6 سال سے التوا کا شکار تھا اب مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس با ت کا اعادہ کیا کہ وزیرستان میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگااور امن سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔