بنوں: بنوں میں دو روزہ بک میلہ کا افتتاح۔
ڈپٹی کمشنر بنوں منظور احمد آفریدی نے بنوں میں دو روزہ بک میلہ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر بنوں نے کتابوں کے سٹالز کا معائنہ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ ہمیشہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور عصرحاضر میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔
کتاب میلہ آج 6 جون کو مردوں کے لیئے جبکہ کل 7 جون خواتین کے لیئے سجے گاجہاں ادب، تعلیم، ناول، کہانیوں اور جنرل نالج کے متعلق 15 سے 50 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹس پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔
یہ میلہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلعی انتظامیہ بنوں کے تعاؤن سے لائبرئیری ہال نزد فضل قادر شہید پارک میں سجایا گیا ہے جسکا مقصد عوام میں کتابوں سے محبت اور اہمیت اجاگر کرنا ہے۔