خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین شامل تھے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کےضم شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے مسائل کےحل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں۔

وزیراعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket