بین الاقوامی وفد,گندھارا ہیریٹیج ایکسپرٹ ٹیم کا سوات کا دورہ

بریکوٹ: بین الاقوامی وفد اور گندھارا ہیریٹیج ایکسپرٹ ٹیم کا سوات کے مشہور تاریخی ایکیالوجیکل مقامات بازیرہ سائٹ، شنگردار سٹوپہ، غالیگے بدھا اور سوات میوزیم سیدو شریف کا دورہ۔
اس موقع پر ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، اے ڈی سی سوات سہیل خان اور اے سی بریکوٹ بھی ہمراہ موجود تھے۔
بین الاقوامی وفد کا ڈاکٹر رامیش کمار وانکوانی چیئر مین وزیر اعظم ٹاسک فورس آف گندھارا ٹوریزم کے سربراہی میں گندھارا ہیریٹیج ایکسپرٹ ٹیم نے سوات کے مشہور تاریخی ارکیالوجیکل مقامات بازیرہ سائٹ، شنگردار سٹوپہ، غالیگے بدھا اور سوات میوزیم سیدو شریف کا دورہ کیا اور سوات خاص طور پر ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اور میوزیم کے ماہرین آثار قدیمہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔گندھار ا ہیریٹیچ ایکسپرٹ ٹیم نے سرزمین سوات کو حکمت اور روشن خیالی کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ عالمی سطح پر تاریخ رقم کرے گا اور امن کا پیغام پھیلائے گا۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے بین الاقوامی وفد اور آرکیالوجیکل ایکسپرٹس کو روایتی سواتی شال اور ٹوپیاں بھی پیش کئیں۔ بین الاقوامی وفد اور گندھارا ہیریٹیج ایکسپرٹ ٹیم نے فل پروف سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket