شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی وزیر آباد ایکم خیل کے علاقے میں ایک بڑے آعوش الخدمت سنٹر کا افتتاح کیا ۔
تقریب میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خفیظ راحمن ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل حٹک ، ڈی پی او سلیم ریاض خان ، اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا اکبرعلی خان ، اتمانزئی وزیر اور داوڑ کے مشران ، علمائے کرام ، محتلف سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں عوام و یتیم بچوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل نعیم احتر نے کہا کہ وزیرستان کے یتیم بچے میں کبھی بھی اکیلے نہیں چھوڑوں گا ۔ پاک فوج یتیموں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے بیس سالوں میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص نے کہا کہ ہماری جماعت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے ۔ وزیرستان میں یتیموں کےلئے آغوش سنٹر کا قیام ہونے تعاون پر پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، اتمانزئی وزیر اور داوڑ کے ملکان ، علمائے کرام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ وزیرستان میں مزید تیز کردیا جائے گا ۔آخر میں وزیرستان کے عوام نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔