پاک-افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

آج 9 دن بعد  پاک افغان بارڈر طورخم کھول دیا ہے۔ پاک افغان بارڈر طورخم کھولنے کے باقاعدہ ارڈر جاری ہونے کے بعد بڑی تعداد میں افغانستان جانے والے افغان مسافر نادرہ چیک پوائنٹ پر پہنچ گئی۔

پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے کے بعد اج صبح 9بجے سے باقاعدہ طور پر دونوں اطراف سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئیے گئے۔

تجارتی سرگرمیاں ایمپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدو رفت بھی بحال  کردی گئی ہے جبکہ کسٹم عملے نے تجارتی سامان کی کلیرنس کاکام شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر طورخم فائرنگ واقعہ کے بعد گزشتہ 9 دنوں سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیاگیا تھا جوکہ پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

گزشتہ 9 دنوں میں سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگوں گاڑیاں پھنس گئیں تھیں۔
طورخم بارڈر دونوں اطراف سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھولنے کے بعد ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket