پا کستا میں قا ئم افغان کمشنریٹ سے جا ری کئے گئے عداد شما ر کیمطا بق یکم اکتوبرسے 26 اکتوبر تک 2 ہزار 772 خاندان طورخم کے راستے افغانستان لوٹ گئےہیں، افغان کمشنریٹ ذرائع کیمطا بق واپس جانے والے افغان مہاجرین میں 8 ہزار 309 مرد،5 ہزار 457 خواتین و 19 ہزار 789 بچے شامل ہیں۔
واضع رہے کہ افغانستان واپس جانے والے خاندان 33 ہزار 555 افراد پر مشتمل ہے،جو کہ پا کستان میں غیرقانونی طورپر پاکستان میں رہائش پذیر تھے۔
حکو مت پا کستا ن نے افغان شہریو ں کی حا لیہ دہشتگر دی کے وا قعا ت میں ملوث ہو نے کے وا ضح ثبوتوں کے بعد پا کستان میں غیر قا نو نی طور پر مقیم افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو ملک چھو ڑنے کی 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی ہے۔
31 اکتوبر کے بعد رہائش پذیر غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی ہوگی.