یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے اس ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں خیبر پختونخوا نگران کابینہ اراکین، سرکاری حکام،سول سوسائٹی اراکین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔