بھارت نے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ مارا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ مارا اور اپنی فوجیں کشمیر کی سرزمین پر اتاریں اور آج تک مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔پشا ور میں یو م سیا ہ کشمیر سے متعلق ایک ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی گورنر کے پی نے کہا کہ ہم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کے جذبہ و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام شروع دن سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور ریاست پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ حاجی غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، بھارت جتنے بھی مظالم کر لے لیکن کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت اور حق آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے جاری مظالم بند کروائے، بھارت کے شرمناک کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ “بھارت کے شرمناک و ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو متزلزل نہیں کر سکتے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کر کے بھارتی غاضبانہ قبضہ سے نجات حاصل کر لیں گے”۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket