نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر15 کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے نجم الثاقب نے جیت لی،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے پہلی، خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے1 گولڈ، 3 سلور اور4 براؤنز میڈلز جیت کر صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی انڈر15 فائنل خیبرپختونخوا کے نجم الثاقب نے کے پی ہی کے حسیب خان کو 22-21 اور 21-16 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، انڈر19 فائنل میں پاکستان آرمی کے منان نے خیبرپختونخوا کے محمد زید کو 21-19 اور 21-17 سے شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا اسی طرح انڈر 19 ڈبلز میں آرمی کے منان اور سعد عامر نے محمد زید اور تیمور خان کو 21-16 اور 21-19 سے ہراہرکر پہلی پوزیشن حاصل کی، انڈر17 میں خیبرپختونخوا کے قاری عمر اور تیمورخان نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ گرلز انڈر17 فائنل میں پاکستان آرمی کی عمارہ نے گولڈ آرمی کی ثروت نے سلور سندھ کی ثنا حنیف نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ گرلز انڈر19 میں سندھ کی مریم حنیف نے گولڈ سمیہ نے سلور پنجاب کی کنزا نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم حیات اللّٰہ اور بشریٰ کی کوچنگ میں چیمپئن شپ میں حصہ لیا جنہوں نے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کیا۔