پی پی سی کوبرااور پی پی سی شاہین نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پی پی سی سٹارنے بھی اپنا میچ جیت لیا
آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ، پی پی سی کوبرااور پی پی سی شاہین نے اگلے راونڈ کے لئے کولیفائی کرلیا جبکہ پی پی سی سٹارنے بھی اپنا میچ جیت لیاتفصیلات کے مطابق رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کے لئے منعقدہ ساتویں میڈیا کرکٹ لیگ کے چوتھے روز متعدد میچوں کا فیصلہ آگیا،گزشتہ روز کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں جاری پشاور میڈیا کرکٹ لیگ کا پہلا میچ پی پی سی کوبرا اور پی پی سی یونائٹڈ کے مابین کھیلے گیا جس میں کوبر ا کی ٹیم نے نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی پی پی سی یو نا ئٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں وصال یوسفزئی 24 اورشکیل 21 رنز کیساتھ نمایاں سکورر رہے جبکہ کوبرا کی جانب سے احسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں کوبرا کی ٹیم نے پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ محمود خان 37 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز اور مین آف دا میچ قرار پائے جبکہ رفعت احسان نے 33 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں پی پی سی سٹار نے پی پی سی گلڈیٹر کو 31 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی،سٹار کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 137 بنائے جس میں ذیشان لیاقت نے 57 اور عادل نے 29 رنز بنائے گلیڈیٹر کی جانب سے ظفر اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی گلیڈیٹر کی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناسکی جس میں ظفر اقبال 23 رنز کیساتھ نمایاں رہے،تیسرا میچ پی پی سی شاہین اور پی پی سی بولز کے مابین کھیلا گیا جس میں شاہین نے 14 رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی،پی پی سی شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررا اٹھ اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے جس میں واحد خان نے 37 جبکہ عاصم شیراز نے 21 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی پیپی سی بولز کی جانب سے عباس نے دو جبکہ قیوم آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کرلی جواب میں پی پی سی بلز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی واحد خان 37 رنز اور دو وکٹ حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد آفریدی پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، خیبریونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین ظفر اقبال سمیت سینئر صحافی موجود تھے۔