پولیس تھانہ سرڈھیری اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ کے نگرانی پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں نے سرڈھیری کے حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاریوں کے 3 سہولت کار جبکہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسلحہ نمائش کے جرم میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے 2 بندوق، 2 پستول اور 13 کارتوس برآمد کئے گئے۔ انسداد کاروائی کی خاطر 5افراد بھی دھر لئے گئے۔ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کرایہ داروں اور افغان مہاجر چیکنگ کے دوران 1کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم گرفتار کیا گیا جبکہ بذریعہ وی وی ایس 20گاڑیاں اور بذریعہ سی ار وی ایس 19افراد کی چیکنگ کی گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket