شمالی وزیرستان میں اتمانزئی قوم کے ملکان و مشران نے کئی مہینوں سے امن کے لئے رزمک میں جرگے کا آغاز کیا ۔ جرگہ میں اتمانزئی کے تمام قوموں نے شرکت کی اور کئی ماہ کی مشاورت کے بعد اپنے مطالبات تشکیل دئے۔ چند ہفتے پہلے ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور اتمانزئی قوم نے باقاعدہ سے مذاکرات کا آغاز کیا جس میں قوم نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔ مطالبت پر کئی نشستیں ہوئی اور آخر میں متفقہ طور پر ایک تحریری معاہدہ تشکیل دیا گیا۔
آج مورخہ 01/11/2023 کو کامیاب مذاکرات گورنر کاٹیج میرانشاہ میں ہوئے جس میں ڈپٹی کمشنر ،اتمانزئی مشران کے مابین اقرار نامہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے پاگیا۔ قوم اتمانزئی اور ڈپٹی کمشنر نے امن و آمان قائم کرنے اور علاقے کی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر کام کرنے کا عہد کیا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور احمد آفریدی نے مشران کے مخلصانہ کردار و کاوشوں کو سراہا اور ان کا علاقے کے امن و ترقی کے حوالے سے مثبت سوچ کا خیر مقدم کیا۔ مولانا بیت اللہ نے اتمانزئی قوم کی جانب سے خطاب کیا اور بتایا کہ معاہدہ باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے طے ہوا۔ جرگہ کے شرکاء نے خصوصی طور پر جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض اور ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جی او سی صاحب اور ڈپٹی کمشنر صاحب منظور آفریدی و اسسٹنٹ کمشنرر میرانشاہ خالد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر میر علی سب ڈویژن ڈاکٹر صادق علی و تحصیلدار میر علی غنی الرحم ان کی شمالی وزیرستان کیلئے خدمات ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں۔