پشاور میں غیر قانونی طارکین وطن کی تعداد سب سے ذیادہ

                   خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی غیر ملکیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری دستاویز کے مطابق اب تک 51 ہزار سے زیادہ غیرقانونی غیر ملکیوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے، ان میں 25 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک ہے۔ دستاویز کےمطابق نوشہرہ میں 7ہزار، ڈی آئی خان 11 ہزار، مردان 1900، چارسدہ ہزار سے زائد، ملاکنڈ 207، چترال لوئر 91، سوات 7  اور لکی مروت میں مقیم 30 غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھاکیا گیا۔اس کے علاوہ ٹانک 171، ہنگو 961، مانسہرہ 2700، ایبٹ آباد 145،  ہری پور ڈھائی ہزار سے زائد، کوہاٹ ڈیڑھ ہزار، ہنگو 961، بنوں 363 اور کرک میں 146 سے زیادہ غیرقانونی غیرملکیوں موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبر میں 5 ہزار، کرم 95 اور باجوڑ میں27 غیرقانونی غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket