خیبر پختونخوا میں خناق مرض کی وبا سے 16 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ اب تک 328 افراد بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خناق بیماری سے متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق خناق کے متاثرہ کیسز صوبہ کے 28 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ خناق کے مرض سے پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ جہاں پر صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ای پی آئی پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی الیکٹرانک ایمونائزیشن رجسٹری پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔