چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا ڈسٹرکٹ بار کونسل صوابی سے خطاب

چیف پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کونسل صوابی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ایک جج کےلئے تقوٰی دار ہونا بہت ضروری ہے۔ موجودہ حالات میں ایک چیف جسٹس پر بہت زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس نے وعدہ کیا کہ صوابی میں کوئی بھی جج بغیر میرٹ کے تعینات نہیں ہوگا اور اسکے لئے انٹرویوز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے وکلاء صاحبان جیسے قابل اور تجربہ کار اپنے 31 سالہ سروس میں نہیں دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ 35 گرام منشیات میں مہینوں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ججز سے اپیل ہے کہ اتنے کم منشیات میں فضول سزائیں نہ سنائیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے تحصیل رزڑ اور صوابی کے لئے خصوصی فیملی کورٹ سول جج کی منظوری دی اور کہا کہ 10 دنوں میں پوسٹنگ ٹرانسفر ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ صوابی بار میں ایک ہائی کورٹ بینچ ہو تو انشاءاللہ کل سے اس پر کام شروع کرونگا۔
اپنے دورے کے دوران جسٹس محمد ابراہیم خان نے بار روم ہال کےلئے بیوٹی فیکیشن فنڈز کےلئے سی۔این۔ڈبلیو کے ساتھ مشاورت کرنے اورسیشن جج سے بار روم کے فرنیچر کےلئے درخواست لکھنے کےلئے کہہ دیا ہے جس کے بعد فرنیچر کےلئے فنڈ مہیا کردیا جائے گا۔ انہوں نے ائیبریری کےلئے 5 کمپیوٹرز کی بھی منظوری دی۔ چیف جسٹس نے وکلاء اور ججز کو تلقین کی کہ ایک دوسرے کی اتنی عزت اور قدر کریں جتنی میری کرتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket