Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے ان لائن کیس ہیرنگ کی سہولت کا افتتاح

نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات و سماجی بہبود جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لئے آن لائن کیس ہیرنگ سہولت کا افتتاح کر دیا. جیل میں ان لائن ہیرنگ کی سہولت سے سیکیورٹی کے خدشات اور پٹرول کے اخراجات پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ سنگین نوعیت کے کیسز میں گرفتار ملزمان اب عدالتوں میں ان لائن پیشی کے ذریعے پیش کیے جا سکیں گے۔ ضمانت اور رہائی کے فیصلے جیل انتظامیہ کو ان لائن موصول ہوں گے۔ جیلوں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے، 4 جیلوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس میں پشاور جیل بھی شامل ہے۔ جیلوں میں اصلاحات کے ساتھ قیدیوں کی تربیت، علاج اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ جیل میں قیدیوں مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں، جیل سے باہر نکل کے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور غلط کاموں سے دور رہیں گے۔ قیدیوں کی بہتری کے لیے جیلوں کو جدید ٹیکنالوجی پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے, نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے ان لائن کیس ہیرنگ کی سہولت کا افتتاح

Shopping Basket