پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنا دی ڈیپارچر ہال میں کسٹم انفورسمنٹ سٹاف نے افغانستان جانے والے مسافر سے دوران تلاشی دس ہزار ڈالرز برآمد کر کے ملزم ضلع خیبر کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا،
اس موقع پر کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ سعید اکرم اور کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ خواجہ نعیم کی ہدایت پر طورخم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی کے خلاف چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ڈیپارچر و اریول سٹاف افغانستان سے آنے اور جانے والے مسافروں کی جامہ تلاشی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم میں غیر ملکی کرنسی اور منشیات سمیت کسی کو غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ اجازت نہیں دینگے اور اس کے لئے تمام پوائنٹس کی کھڑی نگرانی کرتے ہیں تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے…