وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،ایبٹ آباد می میں ہینڈ بال ٹرائلز اختتام پذیر

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے سلسلے میں میل ہینڈ بال کے ٹرائلزکنج فٹبال سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگئے جس میں کیمپ کیلئے 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا، ٹرائلز پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی میں انٹرنیشنل کوچ عاصم رشید‘انٹرنیشنل پلیئر نوید الرحمان اور ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ کے زیرنگرانی منعقدہوئے جس میں ہزرہ زون کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ،اختتامی تقریب کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان مہمان خصوصی تھے، ٹرائلز ڈائریکٹریٹ Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Abbottabad Handball trials concludedآف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہوئے‘ پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزر و کوآرڈی نیٹر اور صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم ٹرائلزکی نگرانی کررہے ہیں جو کہ خیبرپختونخوا کے پانچ زون، پشاور،مردان، سوات، ہزارہ اور بنوں میں شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے شیڈول کے مطابق بنوں میں اٹھائیس سے انتیس دسمبر تک ہوں گے۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں اویس خان، شہریارخان، ظہور خان، کامران خان، اختشام الحق، محمد عباس، محمد عاقب، عمار خان، عبدالحسیب، انعام خان، صدام حکیم، کاشف اللہ، محمد سلمان اور غفران الٰہی شامل ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket