ملک بھر میں دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ، 50 سے زائد تاخیر کا شکار

ملک بھر میں دھند کی وجہ سے 24 پروازیں منسوخ جبکہ 50 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن آج بھی شدید متاثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہے، مختلف ایئرپورٹس کی مزید24 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ 50 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ تین روز میں 88 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، آج بھی دھند کے باعث اسلام آباد کی دو جبکہ سیالکوٹ اور پشاور کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی گلائٹ کو اسلام آباد اور شارجہ سے پشاور جانے والی پرواز کو کراچی میں اتاردی گئیں۔ نجی ایئرلائن کی جدہ اسلام آباد اور مسقط سیالکوٹ پروازوں کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، جبکہ اسلام آباد ابوظہبی، دبئی اسلام آباد سمیت کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket