ماحولیاتی آلودگی سدباب صوبائی دارلحکومت پشاور میں آگاہی واک کا انعقاد

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، آلودگی کے سدباب اور آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمشنر پشاور محمد زبیر، ڈائریکٹر جنرل (ای پی اے) محمد انور خان،ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پیر زبیر،ہیڈ آف آئی آر پی سی فرحت عباس وڑائچ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہارون سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اویس خان، صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت تاجر برادری، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف تدابیر درج تھیں۔ شرکاء نے کہا مالوحیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہوں گے اور ہمیں گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کرنا ہو گا اس سے صحت کے ساتھ ساتھ بچت بھی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے زہر قاتل ہے اس لیے اس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی اور ہمیں فضاء میں فضلہ نہیں جلانا چاہیے اور اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہو گا اور ہمیں پلاسٹک کا استعمال ترک کرنا ہو گا اور ہمیں ماحولیات آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور یہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو سکے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket