شمالی وزیرستان میں پاک آرمی جی او سی سیون ڈویژن کیطرف سے دو روزہ کامیاب یوتھ کنونشن 2024 آج اختتام پزیر ہوا۔ یوتھ کنونشن کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے حصوصی طور پر شرکت کی۔ کور کمانڈر نے قبائلی علاقے سمیت وزیرستان کے مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی۔ جس میں علاقے میں جاری ترقی یافتہ پراجیکٹس اور سیکورٹی کے مسائل پر کھول کر بات کی۔ پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
سیمینار میں موجود شرکاء نے علاقے کے مسائل اور انکے حل کیلئے کورکمانڈر سے مطالبات بھی کی۔ کورکمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے شرکاء کے سوالات تفصیلی جوابات دیئے اور مسائل کے حل کیلئے مزید کنونشن کرنے کا عہد کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے جوڑے مسائل کے حل احکامات بھی جاری کئے۔ یقینا مسائل کا حل جرگے، مذاکرات، بحث مباحثہ، ایسے کنونشن کے انعقاد سے ممکن ہے تاکہ ایک دوسرے کی رائے سن سکیں اور مسائل کا مل کر باہمی تعاون رضامندی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مل سکتی ہے حکام بالا سے یہی امید ہے کہ ایسے مزید کنونشن سمینار اور جرگے ہونے چاہیے تاکہ علاقے میں امن ترقی اور خوشحالی سکیں.