ایبٹ آباد میں کمیونٹی گروپ کے قیام کا اجلاس، ترقیاتی کاموں کی تجاویز دی گئیں

ایبٹ آباد.خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت وارڈ 12میں کمیونٹی گروپ کے قیام کے لئے پہلے مرحلہ کے اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں سوشل موبلائزر عنایت کنڈی وارڈ 12کی سماجی شخصیات عالی جاہ ترابی، محمد ارشاد ستی، راجہ عابد کیانی اور دلدار احمد کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں خیبر پختون خوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نئے واٹر ٹینک ،سٹریٹس لائٹس اور نکاسی آب کے منصوبہ کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر سوشل موبلائزرKPCIP عنایت کنڈی نے منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی طور پر بات چیت کی۔ اجلاس میں وارڈ کی سطح پر مستقبل میں کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے اور کام کے معیار کی نگرانی پر بحث کی گئی۔اہلیان علاقہ نے منصوبہ کے تحت ترقیاتی کاموں کی تجاویز بھی دیں اور ابتدائی سروے میں شامل کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقامی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت شیروان ایڈونچر پارک ،مین بازار کی تزئین وآرائش،پانی کے نئے سورس اور زخیرہ ٹینکوں کی تعمیر کا کام جا ری ہے ۔منصوبہ میں 18ارب سے زاہد لاگت کے ایشیئن بنک کے تعاون سے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket