گزشتہ شب سے جاری بارش کے دوران ریسکیو 1122 خدمات جاری ہیں، بارشوں کے چھتیں گرنے سے 3 افراد جانبحق جبکہ 6 خواتین زخمی ہوئیں. ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ریسکیورز نے ملبے کے نیچے سے تمام افراد کو نکالا. تمام افراد کو ریسکیو1122 ایمبولیسنز میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا. سوات میں مرد، لوئر دیر میں خاتون، لوئر کرم میں 8 سالہ بچی جانبحق ہوئیں. ضلع خیبر میں برآمدہ گرنے سے 2 خواتین اور لوئر کرم میں 4 افراد زخمی ہوئے. عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122
