رمضان کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں

 محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 مارچ (اتوار) کو رمضان المبارک کا چاند پیداہوگا اور 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ (اتوار) کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا، چاند کی عمر 11 مارچ پیر کی شام کو 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔ اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 12 مارچ منگل کو ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket