ماں دھرتی پہ قربان بلال خان نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

ایبٹ آباد حویلیاں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین رجوعیہ گاؤں کا نوجوان ماں دھرتی پہ قربان بلال خان ولد آصف خان درہ آدم خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بنتے ہوئی جام شہادت نوش کیا۔ بلال خان کے والدین دونوں حیات ہیں۔  بلال خان شادی شدہ تھے مگر اولاد کوئی نہیں تھی۔ بلال خان سمیت پانچ بھائی ہیں ایک چھوٹا بھائی باسط خان بھی ایف۔سی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے۔ گزشتہ شب رجوعیہ گاؤں میں شہید کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جنازے کے بعد ایف سی جوانوں کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی اور پورے اعزاز کے ساتھ کے دفن کیا گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket