پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9سیزن کا فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایچ بی ایل ،پی ایس ایل9 کا چیمپئن کون ہوگا ، یہ فیصلہ آج رات کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں ہوگا۔دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے مقابلہ کریں گی۔اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔ ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے۔ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔