دریائے سندھ سے سونا نکالنے والی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 80 گرفتار

کوہاٹ پولیس کا دریائے سندھ سے سونا نکالنے والی مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پولیس نے دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران غیر قانونی مائننگ کے ذریعے سونا نکالنے والے 80 افراد کو گرفتارکرلیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں بھاری مشینری اور مائننگ میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی قبضے میں لئے گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان کو موصول ہونے والی شکایات کی تصدیق کے بعد غیر قانونی مائننگ مافیا کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ کارروائی ایس ایچ او گمبٹ ریاض حسین اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے محکمہ معدنیات کیساتھ ملکر عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دریائے سندھ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی اور غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ گمبٹ میں مائننگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

دریائے سندھ سے غیر قانونی مائننگ کے ذریعے خالص سونا (پلیسر گولڈ) نکالنے والی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔ غیر قانونی مائننگ کے ذریعے دریاؤں سے سونا نکالنے کے اس عمل سے ملکی معیشت سمیت مقامی آبادی کی پیداواری زمین کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ غیر قانونی مائننگ مافیا کے خلاف پولیس کارروائی کو مقامی اور ملکی سطح پر بے حد پزیرائی ملی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket