کے ایم یو، ایم بی بی ایس فائنل ائیر سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

کے ایم یو ایم بی بی ایس فائنل ائیر سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردئے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ گجوخان میڈیکل صوابی کے طلبہ نے امتحانات میں تیسری بار سو فیصد نتائج حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ جی کے ایم سی نے تیسری بارمسلسل سو فیصد نتائج حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا پہلا کالج بن گیا۔ کے ایم یو کے سالانہ امتحانات میں گجوخان میڈیکل کالج کے 46طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ گجوخان میڈیکل کالج کے دو طالبات نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
صدف ناز نے 1042نمبر لے کر صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ ہما گل نے 1038نمبر لے کرکے ایم یو میں دسویں پوزیشن حاصل کیں۔

تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں، تیسری بارمسلسل سو فیصد نتائج حاصل کرکے جی کے ایم سی صوبے کا پہلا کالج بن گیا۔ قابل انتظامیہ فیکلٹی ممبران کی بدولت اچھے نتائج حاصل کیے۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket