تین روزہ اورکزئی سپرلے میلہ 7 جون سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں شروع

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت،آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ہدایات پر تین روزہ اورکزئی سپرلے میلہ 7جون سے شروع ہوگا۔جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کیساتھ ساتھ مقامی روایتی کھیل، انٹرمدارس گیمزسمیت مختلف ریس مقابلے، کبڈی اور بہت کچھ فیسٹیول کا حصہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع، ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور پاک آرمی کے تعاون سے تین روزہ سپرلے میلہ (اورکزئی جشن بہاراں) 7 جون سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں شروع ہوگا ۔جس کی اختتامی تقریب 9جون کو منعقد ہوگی۔ فیسٹیول میں چاروں صوبوں کے ثقافتی سٹالز سمیت ثقافتی کھانے کی اشیاء، کھیلوں کے مقابلوں میں رشہ کشی، روایتی کشتی، ٹرک پولنگ، ٹریکٹر پولنگ، سٹون لفٹنگ، ماس ریسلنگ،کبڈی، جیپ ریس، سائیکل ریس،بائیک ریس،کراس کاؤنٹری ریس، پیراگلائیڈنگ، آرچری،  مقامی روایتی کھیل، کرکٹ، فٹبال، والی بال،  انٹرمدارس والی بال،  انٹر سکول کرکٹ لیگ سمیت ثقافتی شو میں محفل موسیقی، روایتی ڈانس پرفارمنس  شامل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے اورکزئی میلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی میں کلایہ، سمانہ ٹاپ، گلستان قلعہ، فیروز خیل، زیڑہ، لنڈوک، نناوڑ غار، توئی خلہ آبشار اور سپینکئی سمیت کئی سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھولے گئے ہیں ۔جس کا مقصد اورکزئی میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں جشن بہاراں میلے کے انعقاد کا مقصد یہاں کے لوگوں کو سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے علاوہ سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے تاکہ یہاں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ مقامی افراد کا روزگار اور معیشت مضبوط ہو سکے۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر سمانہ اورکزئی کے مقام پر کیمپنگ پاڈز بھی نصب کردیئے جائینگے اور اورکزئی ریزورٹ بھی سیاحوں کیلئے کھول رہے ہیں۔ جس سے سیاح یہاں پر آرام دہ رہائش کیساتھ ساتھ دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket