اڑھائی سو بیڈز پر مشتمل الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال صوابی کا افتتاح

الخدمت فاونڈیشن کے تحت 250 بستروں پر مشتمل جدید طبی سہولیات سے آراستہ الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال عالم آباد صوابی کا افتتاح کردیا گیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان،صوبائی وزیرآبپاشی عاقب اللہ خان اور ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان نے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چئیرمن الخدمت فاؤنڈیشن،ضلعی انتظامیہ اور معززین علاقہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے مہما ن خصو صی ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان نے بتا یا کہ الخدمت دیانت وامانت کے ساتھ اور پروفیشنل انداز میں خدمت خلق کیلئے  کوشاں ہے اسی وجہ سے ہر کوئی الخدمت پر اعتماد اور ستائش کرتا ہے۔ صوبائی وزیر ایریگیشن عاقب اللہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدما ت کو سر اہتے ہو ئے کہا الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحتِ عامہ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہ ہسپتال صوابی کی عوام کیلئے  تحفہ ہے ۔ صوابی میں صحت سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا خدمت انسانیت کیلئے  الخدمت کی کاوشیں قابلِ تقلید ہیں اور ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل اور مشکلات کم کرنا ہے۔ عبد الواسع جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پاکستان میں یہ الخدمت فاؤنڈیشن کا 54 واں ہسپتال ہے، ہمارا عزم ہے کہ صحت کی بہترین طبی سہولیات لوگوں کو ان کی دہلیز پر پہنچائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف چئیرمن الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان فلاحی معاشرے کے فروغ کیلئے  ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ نادار لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات میسر ہوں ۔ ائیر کموڈور ریٹائرڈ شبیر احمد الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں سے صرف خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال 2023 میں 3 ارب روپے سے زائد مالیت اور ملکی سطح پر 21 ارب روپے سے زائد مالیت کے فلاحی کام کئے گئے۔ جن سے 2 کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوئے۔

 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket