باجوڑ پی کے 22 ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ

صوبائ اسمبلی کی خالی نشست PK -22 باجوڑ پر 11 جولائ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ جس کے لئے تیاریاں تکمیل کے مرحلے میں ہیں، یہ بات صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے آج اپنے دفتر میں ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر الیکشنز آصف علی یاسین، ڈائریکٹر آئ ٹی عبدالقادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر فلک ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور زیب، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر احمد سہیتھو ترجمان صوبائ الیکشن کمشنر سہیل احمد اور دہگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائ الیکشن کمشنر کو تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پی کے 22باجوڑ میں سنی اتحاد کونسل سے راحت اللہ، متحدہ قومی موومنٹ سے صدام حسین، جماعت اسلامی پاکستان سے عابد خان، پی پی پی پارلیمینٹیرین سے عبداللہ عوامی نیشنل پارٹی سے محمد نثار سمیت 7 آزاد حیثیت میں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی آر, آر او اور، ڈی ایم او اور ایم او کی تربییت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ پولنگ سٹاف کی تربیت یکم جولائ سے 7 جوالائ تک مکمل کی جائیگی۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد وووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 99 ہزار 38 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 9سو 72 ہے۔ سیکورٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔ انتخابی مہم کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین سب ڈویژن نواگئ خلیل الرحمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلب کرکے انہیں وارننگ جاری کی گئ۔ صوبائ الیکشن کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈینیشن میں رہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket