کوہاٹ: محرم الحرام میں امن و اتحاد کیلئے مشترکہ اجلاس

کوہاٹ میں محرم الحرام کے دوران امن و اتحاد کو فروغ دینے کیلئے پولیس و مقامی عمائدین کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں ہنگو روڈ کے مختلف علاقوں کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایس پی سٹی ڈویژن فاروق زمان، ڈی ایس پی سٹی حفیظ یوسفزئی، ایس ایچ کینٹ، ایس ایچ او سٹی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے مذہبی رسومات کو پرامن طور پر منانے کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مقامی رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مقامی عمائدین کی مدد سے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے آخر میں ملک کی سالمیت اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket