Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 2, 2025

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کا بین االاقوامی جدید طریقہ علاج کامیابی سے متعارف کیا گیا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کے بروقت علاج اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے تھیراکس ڈیوائس کا کامیاب پروسیجر۔ پی آئی سی سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن طریقے سے دل کاعلاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا۔

پی آئی سی میں 3 روز میں 5 کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل۔ متاثرہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس طریقہ علاج کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن میں تھیراکس مشین کے زریعے مریض کے دل کی چھوٹی شریانو کو ہائی مقدار میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔ ہارٹ اٹیک سے دل کے کمزور ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

اس طریقہ علاج سے امید ہے کہ دل کی صحت اور دل کے پھٹوں کی کمزوری کا خطرہ کم کیا جا سکے گا۔ ایس۔ ایس ۔او ۔ٹو طریقہ علاج ترقی یافتہ ممالک میں باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے مگر ہماری ٹیم نے اس کو خیبر پختونخوا میں ممکن بنایا۔ ہمیں فخر ہیں کہ ہمارے پاس پی آئی سی میں ایسی ٹیم ہے جو ہر قسم کے علاج کو متعارف کرانے کی قابل ہے۔ پی آئی سی بہت کم عرصے میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کے لیے باعث فخر ادرہ بن چکا ہے۔ عوام ،ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے ہماری خدمات ایسی ہی جاری رہیں گی۔

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

Shopping Basket