سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز،کیسز میں اضافہ
پشاور پچھلےجوبیس گھنٹوں میں 75 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز 591 تک پہنچ گی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی کے 1ہزار474 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ڈینگی میں مبتلا 881 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 64 ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک پشاور سے 501 اور ایبٹ آباد سے 148 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہنگو116، مانسہرہ 124، نوشہرہ 113، چارسدہ62، کوہاٹ میں 42 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہری پور 40، بنوں 25،مردان 54، باجوڑ 22، صوابی میں 22، لوئر کوہستان میں77 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ رواں سال ڈینگی سے اب تک دو اموات واقع ہوئی ہیں۔ ڈینگی سے جان بحق ہونے والے دونوں متاثرہ مریض کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔