ضلع اورکزئی پولیس اور ضلع ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد

ضلع اورکزئی پولیس اور ضلع ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور پولیس اور عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس اور ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ ہنگو پولیس لائن میں کھیلا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔
دونوں ٹیموں کے جوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔جس میں اورکزئی پولیس ٹیم نے شاندار مقابلہ کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کردیا۔

ڈی پی او اورکزئی نذیر خان اور ڈی پی او ہنگو محمد خالد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، میچ کا بنیادی مقاصد نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر انہیں منشیات سے دور رکھنا اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ فورس اور عوام دونوں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہم سب نے مل کر اس معاشرے کو پرامن اور کامیاب بنانا ہے.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket